خدا سے عہد کی دعا

شیخ طوسی(رح) ،کفعمی(رح) اور دیگر علما نے حضرت رسول(ص) خدا سے روایت کی ہے آنحضرت(ص) نے اپنے اصحاب سے فرمایا :آیا تم اس بات سے عاجز ہوکہ ہر صبح و شام خداے تعالیٰ سے عہد لے لو؟انہوں نے عرض کیا کہ ہم کس طرح عہد لیں؟آپ(ص) نے فرمایا کہ یہ دُعا پڑھا کرو کیونکہ جو شخص یہ دعا پڑھے تو اس پر مہر لگادی جاتی ہے اور اسے عرش الٰہی کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے . پس جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک منادی آواز دے گا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے خدا سے عہد لیا ہے تا کہ وہ عہد انہیں دیا جائے اور اسی کے ساتھ وہ جنت میں داخل ہوں گے۔ شیخ طوسی(رح) نے یہ دعا نماز فجر کی تعقیبات میں ذکر کی ہے اور وہ دعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ فاطِرَ السَّمَواتِ وَالْاَرْضِ عالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہادَۃِ الرَّحْمٰنَ الرَّحِیمَ ٲَعْھَدُ إلَیْکَ
اے معبود! اے آسمانوںاور زمین کے خالق، اے نہاں و عیاں کے جاننے والے بڑے رحم والے مہربان میں اس دنیا میں 
فِی ہذِھِ الدُّنْیَا ٲَنَّکَ ٲَنْتَلاَ اﷲُ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ وَٲَنَّ مُحَمَّداً صلی
تیرے ساتھ عہد کرتا ہوں یقیناً تو وہ اﷲ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور حضرت محمد صلی
اﷲ علیہ وآلہ وسلم عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَلاَ تَکِلْنِی إلَی
اﷲ علیہ وآلہ وسلم تیرے بندے اور رسول ہیں پس اے معبود رحمت نازل فرما محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر اور تو مجھے پلک جھپکنے تک بھی کبھی میرے
نَفْسِی طَرْفَۃَ عَیْنٍ ٲَبَداً وَلاَ إلی ٲَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ فَ إنَّکَ إنْ وَکَلْتَنِی إلَیْہا تُباعِدْنِی مِنَ
نفس کے حوالے نہ کراور نہ مخلوق میںسے کسی کے سپرد کر پس اگر تو نے مجھے ان کے حوالے کیا تو مجھے خیر ونیکی سے دور اور شرو بدی کے قریب
الْخَیْروَتُقَرِّبْنِی مِنَ الشَّرِّٲَیْ رَبِّ لاَ ٲَثِقُ إلاَّبِرَحْمَتِکَ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ طَیِّبِیْنَ
کر دے گا . اے پروردگار تیری رحمت کے سوا مجھے کسی پر بھر وسا نہیں پس رحمت فرما محمد(ص) اور ان کی پاک اولاد (ع)پر اور میرا 
وَاجْعَلْلِی عِنْدَکَ عَھْداً تُؤَدِّیہ إلَیَّ یَوْمََ الْقِیامَۃِ إنَّکَ لا تُخْلِفُ الْمِیعادَ۔
عہد اپنے پاس رکھ جوتو روز قیامت مجھے واپس کرے بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا ۔