تیسری دعا

ابو بصیر سے منقول ہے کہ میں نے امام جعفر صادق - سے اپنی حاجات کا ذکر کیا اور عرض کیا کہ مجھے وسعت رزق کی کوئی دعا تعلیم فرمائیں پس آپ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی اور میں نے جب اس کو پڑھنا شروع کیا کبھی محتاج نہیں ہوا آپ(ع) نے فرمایا کہ نماز تہجد میں سجدے کی حالت میں کہو:
یَا خَیْرَ مَدْعُوٍّ، وَیَا
اے بہترین ذات جسے پکارا اور 
خَیْرَ مَسْؤُولٍ وَیَا
جس سے سوال کیا جاتا ہے اے 
ٲَوْسَعَ مَنْ ٲَعْطَیٰ وَیَا 
سب سے زیادہ عطا کرنے والے 
خَیْرَ مُرْتَجیً اُرْزُقْنِی
اے بہترین آرزدشدہ مجھے رزق 
وَٲَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ 
دے اپنا رزق میرے لئے فراواں 
رِزْقِکَ وَسَبِّبْ لِی
کر دے اور اپنی طرف سے میری 
رِزْقاً مِنْ قِبَلِکَ إنَّکَ
روزی کے وسیلے مہیا فرمایا کیو نکہ یقینا 
عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیر۔
تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
مؤلف کہتے ہیں شیخ طوسی (رح) نے مصباح میں اس دعا کو نماز تہجد کی آٹھویں رکعت کے سجدہ آخر میں پڑھنے کا ذکر فرمایا ہے ۔