زیادتی علم وفہم کی دعا

ثقہ جلیل و عالم کبیر اور عابد و زاہد عبداﷲ بن جندب جو امام موسیٰ کاظم- اور امام علی رضا- کے اصحاب میں سے ان کے وکیل بھی تھے امام موسیٰ کاظم - کی خدمت میں عریضہ تحریر کیا کہ قربان جائوں! میں بوڑھا ہوچکا ہوں، کمزوری کی وجہ سے کئی ایسے کاموں سے عاجز ہوگیا ہوں جن کے انجام دینے کی طاقت رکھتا تھا قربان جائوں! مجھے کوئی ایسا کلام تعلیم فرمائیں جو مجھے خداوند تعالیٰ کے نزدیک کر دے اور میرے علم و فہم میں اضافے کا موجب بھی ہو، تب حضرت نے جواب میں انہیں حکم دیا کہ اس ذکر شریف کو زیادہ سے زیادہ پڑھا کرو:
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمنِ 
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا 
الرَّحِیمِ لاَ حَوْلَ وَلاَ 
مہربان ہے، نہیں ہے حرکت و قوت 
قُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ الْعَلِیِّ 
مگر جو بلند و بزرگ خدا 
الْعَظِیمِ۔
سے ہے۔