ساتویں دعا

امام موسیٰ کاظم - سے مروی ہے کہ جب تم سفر پر جانے لگو تو گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر سورہ فاتحہ اپنے سامنے دایں بایں طرف پڑھو اسی طرح سورہ توحید اور سورہ فلق اور سورہ والناس کو بھی باری باری اپنے سامنے دایں اور بایں طرف پڑھو اور پھر کہو: 
اَللَّھُمَّ احْفَظْنِی
اے معبود میری حفا ظت فرما اور جو 
وَاحْفَظْمَا مَعِیَ
کچھ میرے پاس ہے اس کی بھی اور 
وَسَلِّمْنِی وَسَلِّمْ مَا
جو کچھ میرے پاس ہے اسے سالم 
مَعِیَ وَبَلِّغْنِی وَبَلِّغْ مَا
رکھ اور مجھے جو کچھ میرے ہمراہ ہے اسے 
مَعِیَ بَلاغاً حَسَناً۔
اچھی طرح اپنی منزل پر پہنچا دے ۔