سر درد اور کان درد کا تعویذ

امام محمد باقر - سے مروی ہے کہ سر درد کو روکنے کیلئے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے سات مرتبہ یہ دعا پڑھے :
ٲَعُوذُ بِاﷲِ الَّذِی سَکَنَ 
پناہ لیتا ہوں خدا کی جس کے حکم 
لَہُ مَا فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا 
سے ہر چیز ٹھہری ہوئی ہے جو خشکی و 
فِی السَّمَوٰاتِ وَالْاَرْضِ
تری آسمانوں اور زمین میں ہے اور 
وَھُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ۔ 
وہ سننے جاننے والا ہے ۔
امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ کان کے درد کیلئے بھی یہی دعا سات مرتبہ پڑھی جائے نیز آپ سے منقول ہے کہ بہت پرانا پنیر لے کر اسے باریک پیس کر دودھ میں ملاے پھر آگ پر گرم اور نرم کرے پس جس کے کان میں درد ہو اسکے چند قطرے اس میں ٹپکائے ۔