کشف الغمہ اور امالی شیخ طوسی(رح) میں معتبر سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے کہ حضرت رسول نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ الْمَلِکُ
نہیں ہے کوئی معبود سوائے اﷲ کے
الْحَقُّ الْمُبِینُ۔
جو واضح حق کا بادشاہ ہے۔
تو وہ فقر و غربت اور وحشت قبر سے امان پا جائے گا ، تو انگری کا رخ اس کی طرف ہوجا ئے گا اور اس کے لیے جنت کے دروازے کھل جائیں گے . امالی میں لَاٰ اِلٰہَ
اِلَّا اﷲُ الحَقُّ الْمُبِیْنَ نقل ہوا ہے اور ثواب الاعمال و محاسن برقی(رح) میں سوکی بجاے تیس مرتبہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے