پہلی دعا

امام جعفر صادق - سے منقول ہے کی امیر المومنین علی (ع)ابن ابی طالب+ نے فرمایا جو شخص نماز کیلئے اٹھتے وقت اور نماز شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھے وہ محمد(ص) وآل (ع)محمد کے ساتھ ہوگا ۔
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَتَوَجَّہُ إلَیْکَ
اے معبود میں محمد(ص) وآل(ع) محمد کے 
بِمُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
ذریعے سے تیری طرف رخ کر رہا 
وَٲُقَدِّمُہُمْ بَیْنَ یَدَیْ
ہوں میں نے انہیں نماز کے آگے 
صَلَواتِی وَٲَتَقَرَّبُ
رکھا اور ان کے وسیلے سے
بِہِمْ إلَیْکَ فَاجْعَلْنِی بِہِمْ
تیرا قرب چاہتا ہوں پس ان
وَجِیہاً فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ
کے واسطے سے مجھ کو دنیا آخرت میں
وَمِنَ الْمُقَرَّبِینَ مَنَنْتَ 
عزت دار اور مقرب قرار دے اور 
عَلَیَّ بِمَعْرِفَتِہِمْ فَاخْتِم 
ان کیمعرفت کرا کے تو نے مجھ پر 
لِی بِطاعَتِہِمْ وَمَعْرِفَتِہِمْ 
احسان کیاہے پس میرا خاتمہ ان کی 
وَوِلایَتِہِمْ فَ إنَّہَا
پیروی ان کی معرفت اور ولایت 
السَّعادَۃُ وَاخْتِمْ لِی
میں فرما کہ یہ خوش بختی ہے تو میرا 
بِہَا فَ إنَّکَ عَلَی کُلِّ
خاتمہ اس پر کر یقینا تو ہر چیز پر 
شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
قدرت رکھتا ہے ۔
پس نماز بجا لائے اور اس کے بعد کہے:
اَللَّھُمَّ اجْعَلْنِی مَعَ مُحَمَّدٍ 
اے معبود تو مجھ کو محمد(ص) اور آل
وَآلِ مُحَمَّدٍ فِی کُلِّ عافِیَۃٍ 
(ع)محمد کے ساتھ رکھ ہر سہولت 
وَبَلائٍ وَاجْعَلْنِی مَعَ مُحَمَّدٍ 
اور مشکل میں اور ہرمقام و منزل 
وَآلِ مُحَمَّدٍ فِی کُلِّ مَثْوی
میں مجھ کو انہی کے ساتھ قرار
وَمُنْقَلَبٍ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ 
دے اے معبود میری زندگی ان کی 
مَحْیَایَ مَحْیَاہُمْ وَمَمَاتِی 
زندگی جیسی اور میری موت ان کی 
مَمَاتَہُمْ وَاجْعَلْنِی مَعَہُمْ
موت جیسی بنا دے اور ہر مقام پر 
فِی الْمَوَاطِنِ کُلِّہا
مجھ کو ان کے ساتھ کر دے میرے 
وَلاَ تُفَرِّقْ بَیْنِی وَبَیْنَہُمْ
اور ان کے درمیان دوری
إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ
نہ ڈال یقینا تو ہر چیز پر قدرت
قَدِیرٌ۔
رکھتا ہے ۔