پہلی دعا

امام محمد باقر - سے روایت ہے کہ جب تمہیں کوئی ایسا معاملہ پیش آئے کہ جو تمہارے لئے خوف کا باعث ہو تو قبلہ رخ ہو کر دو رکعت نماز ادا کرو اور اس کے بعد یہ کہو: 
یَا ٲَبْصَرَ النَّاظِرِینَ
اے سب سے زیادہ دیکھنے والے 
وَیَا ٲَسْمَعَ السَّامِعِینَ
اور اے سب سے زیادہ سننے والے 
وَیَا ٲَسْرَعَ الْحاسِبِینَ
اور سب سے تیز تر حساب لینے والے 
وَیَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اور سب سے زیادہ رحم کرنے والے
یہ کلمات ستر مرتبہ دہرائیں اور جب ایک مرتبہ یہ کلمات کہہ چکیں تو اپنی حاجات بیان کریں حتیٰ کہ ستر کی تعداد پوری ہوجائے ۔