چوتھی دعا

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جب تمہیں کوئی خوف لاحق ہو تو یہ دعا پڑھا کرو:
اَللّٰھُمَّ إنَّکَ لاَ یَکْفِی
اے معبود حق یہ ہے کہ تیری مدد 
مِنْکَ ٲَحَدٌ وَٲَنْتَ
کرنے والا کوئی نہیں اور تو 
تَکْفِی مِنْ کُلِّ ٲَحَدٍ
وہ ہے جو ہر ایک کی مدد کرتا ہے 
مِنْ خَلْقِک َفَاکْفِنِی
اپنی مخلوق میں سے پس میری
کَذاوَکَذا۔ 
مدد فرما فلاں فلاں امر میں
فلاں فلاں کی بجاے اپنی حاجات گنواے ایک اور حدیث میں یوں ہے: 
یَا کافِیاً مِنْ کُلِّ شَیْئٍ 
اے ہر چیز سے کفایت کرنے والے 
وَلاَ یَکْفِی مِنْکَ 
اور کوئی چیز تیری کفایت
شَیْئٌ فِی السَّمٰوَاتِ 
نہیں کرتی اور جوآسمانوں
وَالْاََرْضِ اِکْفِنِی ما
اور زمینوں میں ہے میری 
ٲَہَمَّنِی مِنْ ٲَمْرِ الدُّنْیا 
کفایت فرما ہر اندیشے میں جو دنیا و 
وَالْاَخِرَۃِ وَصَلِّ عَلَی
آخرت کے بارے میں ہے اور 
مُحَمَّدٍ وَآلِہِ۔
رحمت کر محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر ۔
امام جعفر صادق - نے فرمایا کہ جو شخص کسی ایسے حاکم اور بادشاہ کے سامنے جائے کہ جس سے خائف ہے تو وہ یہ دعا پڑھے:
بِاﷲِ ٲَسْتَفْتِحُ، وَبِاﷲِ
میں خدا کے ساتھ آغاز کرتا ہوں اور 
ٲَسْتَنْجِحُ، وَبِمُحَمَّدٍ 
اسی سے کامیابی کاطالب ہوں میں 
صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ 
محمد مصطفی 
ٲَتَوَجَّہُ اَللّٰھُمَّ ذَلِّلْ لِی
کے ذریعے متوجہ ہوا ہوں اے معبود 
صُعُوبَتَہُ وَسَہِّلْ لِی
میرے لئے اس کی سختی نرم کر دے
حُزُونَتَہُ فَ إنَّکَ
اسکی طرف سے غم کو ہلکا کر دے کہ تو 
تَمْحُو مَا تَشَائُ وَتُثْبِتُ 
جو چاہے مٹا تا اور لکھتا ہے اور کل کا 
وَعِنْدَکَ ٲُمُّ الْکِتَابِ
کل دفتر تیرے ہی پاس ہے۔
نیز یہ بھی کہے:
حَسْبِیَ اﷲُ لاَ إلہَ إلاَّ 
کافی ہے مجھے اللہ نہیں کوئی معبود مگر 
ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ
وہ ہے میں نے اس پر بھروسہ کیا
وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ
اور وہ عظمت والے عرش کا مالک 
الْعظِیمِ وَٲَمْتَنِعُ بِحَوْلِ
ہے میں روکتا ہوں خدا 
اﷲِ وَقُوَّتِہِ مِنْ حَوْلِہِمْ 
کی قوت وحرکت کے ساتھ ان 
وَقُوَّتِہِمْ وَٲَمْتَنِعُ
لوگوں کی حرکت و قوت کو روکتا
بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ
ہوں صبح کے رب کے ساتھ اس 
مَا خَلَقَ، وَلاَ حَوْلَ
مخلوق کے شر کو اور نہیں کوئی طاقت 
وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ۔
وقوت مگر جوخدا سے ہے ۔