چھٹی دعا

امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ امام زین العابدین- فرمایا کرتے تھے کہ جب میں یہ کلمات پڑھ لیتا ہوں تو پھر اس سے کچھ خوف نہیں ہوتا کہ تمام جن و انس مجھے نقصان پہچانے کے لئے جمع بھی کیوں نہ ہو جائیں اور وہ کلمات یہ ہیں ۔
بِسْمِ اﷲِ وَبِاﷲِ وَمِنَ 
خدا کے نام سے، خدا کی ذات سے 
اﷲِ وَ إلَی اﷲِ وَفِی 
خداسے خدا کی طرف ،خدا ہی کی 
سَبِیلِ اﷲِ وَعَلَی مِلَّۃِ 
راہ میں اور خدا کے رسول صلی اﷲ 
رَسُولِ اﷲِ صَلَّی اﷲُ 
علیہ وآلہ وسلم کے دین 
عَلَیْہِ وَآلِہِ۔ اَللّٰھُمَّ
اور آئین پر اے معبود 
إلَیْکَ ٲَسْلَمْتُ
میں نے خود کو تیرے 
نَفْسِی وَ إلَیْکَ وَجَّہْتُ
سپرد کیا ہے اپنا رخ تیری 
وَجْہِی وَ إلَیْکَ ٲَلْجَٲْتُ
طرف کر لیا ہے تجھے اپنا پشت پناہ 
ظَہْرِی وَ إلَیْکَ فَوَّضْتُ
بنایا ہے اور اپنے معاملے تیرے 
ٲَمْرِی اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِی 
حوالے کر دیے ہیں اے معبود میری 
بِحِفْظِ الْاِیمانِ مِنْ 
حفاظت فرما سلامتی اور ایمان کے 
بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِی
ساتھ میرے آگے سے میرے پیچھے 
وَعَنْ یَمِینِی وَعَنْ
سے میرے دائیں سے میرے 
شِمالِی وَمِنْ فَوْقِی 
بائیں سے میرے اوپر سے میرے 
وَمِنْ تَحْتِی وَما قِبَلِی
نیچے سے اور جو میرے پہلو میں ہے 
وَادْفَعْ عَنِّی بِحَوْلِکَ 
اور مجھ سے بلائیںدور کر اپنے حکم 
وَقُوَّتِکَ فَ إنَّہُ لاَ حَوْلَ 
و قوت سے کیو نکہ نہیں کوئی طاقت 
وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِکَ۔
و قوت مگر تجھی سے ہے ۔