حرم امام حسین(ع) کے اعمال

﴿۱﴾جاننا چاہیے کہ حرم امام حسین- میں سب سے بہتر عمل دعا مانگنا ہے کہ آپ کے قبہ مبارک کے نیچے دعا کا قبول ہونا ان خصائص میں سے ہے۔ جو خدا وند کریم نے امام حسین- کو شہادت کے عوض میں عطا فرمائے ہیں۔ لہذا ہر زائر کو چاہیے کہ وہ اسے غنیمت سمجھے اور وہاں بہت زیادہ توبہ و استغفار اور گریہ و زاری کرے اور اپنی حاجات خداکے سامنے پیش کرے۔اس مقصد کیلئے بہت سی دعائیں وارد ہوئی ہیں ‘ اگر اختصار کی مشکل دامن گیر نہ ہوتی تو ہم یہاں ان میں سے چند ایک دعائیں نقل کرتے‘ بہرحال ان میں سب سے بہتر صحیفہ کاملہ کی دعائوں کا پڑھنا ہے اس باب کے آخر میں زیارت جامعہ کے بعد ایک دعا نقل کریں گے جس کو ہر امام کے حرم مبارک میں پڑھا جا سکتا ہے البتہ یہ نہ کہا جائے کہ ہم نے یہاں دعا نہیں لکھی۔

ہم ایک مختصر دعا جو بعض زیارتوں کے ذیل میںنقل ہو چکی ہے وہ یہاں درج کرتے ہیں اور وہ یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ قَدْ تَریٰ مَکَانِی، وَتَسْمَعُ کَلامِی، وَتَریٰ مَقَامِی وَتَضَرُّعِی وَمَلاذِی بِقَبْرِ 
اے معبود! تو میری جگہ دیکھ رہا ہے میری بات سن رہا ہے میرا مقام دیکھ رہا ہے میری زاری اورپناہ طلبی کو بھی 
حُجَّتِکَ وَابْنِ نَبِیِّکَ، وَقَدْ عَلِمْتَ یَا سَیِّدِی حَوَائِجِی وَلاَ یَخْفیٰ عَلَیْکَ 
جو تیری حجت اور تیرے نبی کے فرزند کی قبر کے ذریعے کرتا ہوں تو جانتا ہے اے میرے سردار میری حاجات کو جانتا ہے اور میری 
حالِی وَقَدْ تَوَجَّھْتُ إلَیْکَ بِابْنِ رَسُولِکَ وَحُجَّتِکَ وَٲَمِینِکَ وَقَدْ ٲَ تَیْتُکَ مُتَقَرِّباً بِہِ 
حالت تجھ سے پوشیدہ نہیں میں تیری طرف متوجہ ہوں تیرے رسول(ص) کے فرزند تیری حجت اور تیرے امین کے ذریعے سے تیرا 
إلَیْکَ وَ إلی رَسُو لِکَ فَاجْعَلْنِی بِہِ عِنْدَکَ وَجِیھاً فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِینَ 
اور تیرے رسول(ص) کا قرب چاہتا ہوں پس انکے واسطے سے مجھے اپنے حضور عزت دار بنا دنیا و آخرت میں اور مقربین میں سے قرار دے 
وَٲَعْطِنِی بِزِیارَتِی ٲَمَلِی وَھَبْ لِی مُنَایَ وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ بِشَھْوَتِی وَرَغْبَتِی وَاقْضِ 
پس اس زیارت کے واسطے میری آرزو برلا میری تمنا پوری فرما میری خواہش اور شوق کے مطابق احسان فرما میری 
لِی حَوآئِجِی، وَلاَ تَرُدَّنِی خائِباً، وَلاَ تَقْطَعْ رَجائِی، وَلاَ تُخَیِّبْ دُعائِی، وَعَرِّفْنِی 
حاجات پوری کر مجھے نا امید نہ پلٹا میری امید نہ توڑ میری دعا کو رد نہ کر میری تمام دعائوں 
الْاِجابَۃَ فِی جَمِیعِ مَا دَعَوْتُکَ مِنْ ٲَمْرِ الدِّینِ وَالدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ وَاجْعَلْنِی مِنْ عِبادِکَ 
کو قبول فرما جو میں نے دین و دنیا کے بارے میں اور آخرت سے متعلق تجھ سے مانگی ہیں مجھے اپنے ان بندوں میں 
الَّذِینَ صَرَفْتَ عَنْھُمُ الْبَلایا وَالْاََمْراضَ وَالْفِتَنَ وَالْاََعْراضَ مِنَ الَّذِینَ تُحْیِیھِمْ فِی 
قرار دے جن سے تو نے مصیبتیں، بیماریاں‘ آزمائشیں اور تکلیفیں دور کیں جن کو امن کی زندگی 
عافِیَۃٍ وَتُمِیتُھمْ فِی عافِیَۃٍ، وَتُدْخِلُھُمُ الْجَنَّۃَ فِی عافِیَۃٍ وَتُجِیرُھُمْ مِنَ النَّارِ فِی عافِیَۃٍ
دی ہے اور آسان موت دے گا پھر جنت میں آسائش دے گا اور جہنم سے اچھی طرح پناہ دے گا
وَوَفِّقْ لِی بِمَنٍّ مِنْکَ صَلاحَ مَا ٲُؤَمِّلُ فِی نَفْسِی وَٲَھْلِی وَوُلْدِی وَ إخْوانِی 
مجھے بھی اپنی طرف سے بہتری عطا فرما جسکی امید کرتا ہوں اپنے لیے اپنے کنبے کے لیے اپنی اولاد کے لیے اپنے بھائیوں کے لیے 
وَمالِی وَجَمِیعِ مَا ٲَنْعَمْتَ بِہِ عَلَیَّ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
اور اپنے مال کے لیے اور ان نعمتوں میں اضافہ کر جو مجھے دی ہیں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

﴿۲﴾حرم امام حسین- کا ایک اور عمل حضرت پر درود و صلوات کاپڑھنا ہے روایت میں ہے کہ آپ کے کندھے کے برابر کھڑے ہو کر حضرت رسول اور امام حسین- پر درود و صلوات پڑھے سید بن طائوس نے مصباح الزائرین میں ایک زیارت کے ذیل میں آپ کیلئے یہ صلوات ذکر کی ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَصَلِّ عَلَی الْحُسَیْنِ الْمَظْلُومِ الشَّھِیدِ قَتِیل
اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور رحمت فرما حسین(ع) پر جو شہید مظلوم ہیں 
الْعَبَرَاتِ وَٲَسِیرِ الْکُرُبَاتِ صَلاۃً نَامِیَۃً زَاکِیَۃً مُبارَکَۃً یَصْعَدُ ٲَوَّلُھا وَلاَ یَنْفَدُ آخِرُھا
جن پر لوگ روتے ہیں کہ ان پر بڑی سختیاں ہوئیں ان پر وہ پاک اور بابرکت رحمت نازل فرماجو شروع ہی سے بلند ہونے لگے اور 
ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَوْلادِ الْاََ نْبِیائِ وَالْمُرْسَلِینَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ
کبھی ختم نہ ہونے پائے وہ بہترین رحمت جو تو نے نبیوں اور رسولوں کی اولاد پر کی ہو اے جہانوں کے پروردگار اے معبود! 
صَلِّ عَلَی الْاِمامِ الشَّھِیدِ الْمَقْتُولِ الْمَظْلُومِ الْمَخْذُولِ وَالسَّیِّدِ الْقائِدِ وَالْعابِدِ الزَّاھِدِ
اس امام پر رحمت فرما جو شہید ہیں ان کو قتل کیا گیا ان پر ظلم ہوا ان کا ساتھ چھوڑا گیا وہ سردار سالار عبادت گزار قناعت
وَالْوَصِیِّ الْخَلِیفَۃِ الْاِمامِ الصِّدِّیقِ الطُّھْرِ الطَّاھِرِ الطَّیِّبِ الْمُبَارَکِ، وَالرَّضِیِّ
کرنے والے وصی وجانشین امام صدیق پاک پاکیزہ نیک بابرکت پسندیدہ 
الْمَرْضِیِّ، وَالتَّقِیِّ الْھادِی الْمَھْدِیِّ الزَّاھِدِ الذَّائِدِ الْمُجَاھِدِ الْعالِمِ، إمامِ الْھُدَی،
پسند کردہ پرہیز گار رہبر راہ یافتہ قناعت والے مدافعت کرنے والے جہادکرنے والے صاحب علم ہدایت کے
سِبْطِ الرَّسُولِ وَقُرَّۃِ عَیْنِ الْبَتُولِ، اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی سَیِّدِیوَمَوْلایَ کَما عَمِلَ بِطاعَتِکَ،
امام رسول(ص) کے نواسے اور بتول(ع) کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں اے معبود! میرے سردار اور میرے مولا پر رحمت نازل فرما جیسا کہ انہوں 
وَنَھَیٰ عَنْ مَعْصِیَتِکَ وَبالَغَ فِی رِضْوانِکَ، وَٲَ قْبَلَ عَلَی إیمانِکَ 
نے تیری اطاعت کی تیری نافرمانی کرنے سے منع کیا تیری رضا مندی میں کوشاں رہے وہ تجھ پر ایمان کی طرف بڑھے 
غَیْرَ قابِلٍ فِیکَ عُذْراً سِرَّاً وَعَلانِیَۃً یَدْعُو الْعِبادَ إلَیْکَ وَیَدُلُّھُمْ عَلَیْکَ
انہوں نے نہاں و عیاں طور پر تیرے بارے میں عذر نہ مانا لوگوں کو تیری طرف بلاتے اور تیری طرف ان کی رہنمائی 
وَقامَ بَیْنَ یَدَیْکَ یَھْدِمُ الْجَوْرَ بِالصَّوابِ، وَیُحْیِی السُّنَّۃَ بِالْکِتابِ، فَعاشَ فِی
کرتے رہے وہ تیرے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ظلم کو اچھی طرح مٹایا سنت کو قرآن کے ساتھ ساتھ زندہ کیا تیری رضا میں تنگی کے 
رِضْوانِکَ مَکْدُوداً، وَمَضیٰ عَلَی طاعَتِکَ وَفِی ٲَوْلِیائِکَ مَکْدُوحاً، وَقَضی إلَیْکَ
ساتھ زندگی گزاری اور تیری فرمانبرداری میں دنیا سے اٹھے اورتیرے دوستوں کے ساتھ سختی جھیلی جان سے گزر کر
مَفْقُوداً، لَمْ یَعْصِکَ فِی لَیْلٍ وَلاَ نَھارٍ، بَلْ جاھَدَ فِیکَ الْمُنافِقِینَ وَالْکُفَّارَ ۔ اَللّٰھُمَّ
تیرے پاس آئے انہوں نے شب و روز میں تیری نافرمانی نہیں کی بلکہ تیری خاطر منافقوں اور کافروں سے لڑتے رہے اے معبود! 
فَاجْزِہِ خَیْرَ جَزائِ الصَّادِقِینَ الْاََ بْرارِ، وَضاعِفْ عَلَیْھِمُ الْعَذابَ وَ لِقاتِلِیہِ الْعِقابَ،
اس امام کو جزا دے بہترین جزا جو نیکو کار سچے لوگوں کے لیے ہے اور ان کے قاتلوں کے عذاب میں اضافہ کرتا رہ کہ امام 
فَقَدْ قاتَلَ کَرِیماً، وَقُتِلَ مَظْلُوماً، وَمَضیٰ مَرْحُوماً، یَقُولُ ٲَ نَا ابْنُ رَسُولِ اﷲِ
اچھے انداز سے لڑے اور ظلم سے قتل کیے گئے وہ رحمت پا کر دنیا سے گزرے جب کہہ رہے تھے میں خدا کے رسول 
مُحَمَّدٍ وَابْنُ مَنْ زَکّیٰ وَعَبَدَ فَقَتَلُوہُ بِالْعَمْدِ الْمُعْتَمَدِ، قَتَلُوہُ عَلَی الْاِیمَانِ وَٲَطَاعُوا
محمد(ص) کا بیٹا ہوں زکوٰۃ دینے والے کا بیٹا ہوںآپ عبادت میں مشغول تھے کہ انہوں نے آپ کو جان بوجھ کر قتل کیا انہوں نے قتل کیا تو 
فِی قَتْلِہِ الشَّیْطَانَ، وَلَمْ یُراقِبُوا فِیہِ الرَّحْمَٰنَ ۔ اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَی سَیِّدِی وَمَوْلایَ
آپ ایمان پر تھے انہوں نے آپ کے قتل میں شیطان کی اطاعت کی اور خدائے رحمن کا لحاظ نہ کیا اے معبود! میرے آقا اور میرے 
صَلاۃً تَرْفَعُ بِھَا ذِکْرَہُ وَتُظْھِرُ بِھَا ٲَمْرَہُ، وَتُعَجِّلُ بِھَا نَصْرَہُ، وَاخْصُصْہُ بِٲَفْضَلِقِسَمِ 
مولا حسین(ع) پر رحمت فرما وہ رحمت جس سے انکا ذکر بلند ہو ان کا مقصد عیاں ہو ان کی کامیابی میں جلدی ہو اور ان کو 
الْفَضائِلِ یَوْمَ الْقِیامَۃِ، وَزِدْہُ شَرَفاً فِی ٲَعْلَیٰ عِلِّیِّینَ، وَبَلِّغْہُ ٲَعْلَی شَرَفِ
قیامت کے دن بہترین فضیلتیں دے کر ممتاز فرما مقام اعلیٰ علیین میں ان کامرتبہ بڑھا ان کو عزت داروں میں بڑی عزت دے 
الْمُکَرَّمِینَ، وَارْفَعْہُ مِنْ شَرَفِ رَحْمَتِکَ فِی شَرَفِ الْمُقَرَّبِینَ فِی الرَّفِیعِ الْاََعْلَیٰ
ان کو اپنی رحمت سے بزرگی دے کر مقرب لوگوں میں بڑائی عطا کر اور بلند سے بلند مقام پر پہنچا 
وَبَلِّغْہُ الْوَسِیلَۃَ، وَالْمَنْزِلَۃَ الْجَلِیلَۃَ، وَالْفَضْلَ وَالْفَضِیلَۃَ، وَالْکَرامَۃَ الْجَزِیلَۃَ
ان کو وسیلے سے ہمکنار کر اور بلند ترمقام سے سرفراز فرما اور ان کو بلندی بڑائی اور ہمیشہ رہنے والی پائیدار بزرگی دے
اَللّٰھُمَّ فَاجْزِہِ عَنَّا ٲَفْضَلَ مَا جازَیْتَ إماماً عَنْ رَعِیَّتِہِ وَصَلِّ عَلَی سَیِّدِی وَمَوْلایَ
اے معبود! ہماری طرف سے ان کو کسی امام کے پیروکاروں کی طرف سے دی جانے والی بہترین جزا دے اور آقاو مولا پر رحمت فرما 
کُلَّما ذُکِرَ وَکُلَّما لَمْ یُذْکَرْ، یَا سَیِّدِی وَمَوْلایَ ٲَدْخِلْنِی فِی حِزْبِکَ وَزُمْرَتِکَ، وَ
اس وقت جب انہیں یاد کیا جائے اور جب یاد نہ کیا جائے اے میرے سردار میرے مولا مجھے اپنے گروہ اور اپنی جماعت میں داخل 
اسْتَوْھِبْنِی مِنْ رَبِّکَ وَرَبِّی فَ إنَّ لَکَ عِنْدَ اﷲِ جاہاً وَقَدْراً وَمَنْزِلَۃً
فرمائیں اور میرے لیے اپنے اور میرے رب سے بخشش طلب کریں کہ خدا کے ہاں آپ کا مرتبہ بلندہے قدر وشرف والے ہیں 
رَفِیعَۃً، إنْ سَٲَلْتَ ٲُعْطِیتَ، وَ إنْ شَفَعْتَ شُفِّعْتَ، اﷲَ اﷲَ فِی عَبْدِکَ وَمَوْلاکَ لاَ
اور اونچا مقام ہے اگر آپ طلب کریں تو عطا کیا جائے گا اگر شفاعت کریں تو قبول ہو گی خدا کے لیے اپنے اس غلام بندے کو نظر 
تُخَلِّنِی عِنْدَ الشَّدَائِدِ وَالْاََھْوَالِ لِسُوئِ عَمَلِی، وَقَبِیحِ فِعْلِی، وَعَظِیمِ جُرْمِی، فَ إنَّکَ
انداز نہ کریں یعنی مجھے ان مشکلوںاور اندیشوں میں اس لیے نہ چھوڑیں کہ میرا عمل برا کام ناروا اور جرم بڑا ہے کیونکہ 
ٲَمَلِی وَرَجَائِی وَثِقَتِی وَمُعْتَمَدِی وَوَسِیلَتِی إلَی اﷲِ رَبِّی وَرَبِّکَ لَمْ یَتَوَسَّلِ
آپ میری امید میری آرزو‘ میرا سہارا میرا بھروسہ اور میرا وسیلہ ہیں خدا کے حضور جو میرا اور آپ کا رب ہے 
الْمُتَوَسِّلُونَ إلَی اﷲِ بِوَسِیلَۃٍ ھِیَ ٲَعْظَمُ حَقّاً، وَلاَ ٲَوْجَبُ حُرْمَۃً، وَلاَ ٲَجَلُّ قَدْراً
کسی وسیلہ بنانے والے نے ایسا وسیلہ نہیں بنایا جسکا خدا کیطرف سے زیادہ عظیم حق رہا ہو جسکی حرمت واجب ہو اور جسکی شان بلند ہو 
عِنْدَہُ مِنْکُمْ ٲَھْلَ الْبَیْتِ لاَ خَلَّفَنِیَ اﷲُ عَنْکُمْ بِذُنوُبِی، وَجَمَعَنِی وَ إیَّاکُمْ فِی
خدا کے نزدیک سوائے آپکے اے اہلبیت(ع) اللہ مجھے میرے گناہوں کی وجہ سے آپ سے جدا نہ کرے اور آپ کیساتھ رکھے جنت کے باغوں 
جَنَّۃِ عَدْنٍ الَّتِی ٲَعَدَّھا لَکُمْ وَلاََِوْلِیائِکُمْ إنَّہُ خَیْرُ الْغافِرِینَ وَٲَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ ۔
میں جو اس نے آپ کیلئے تیار کیے اور آپ کے دوستوں کے لیے بے شک وہ بہترین بخشنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے 
اَللّٰھُمَّ ٲَبْلِغْ سَیِّدِی وَمَوْلایَ تَحِیَّۃً کَثِیرَۃً وَسَلاماً وَارْدُدْ عَلَیْنا مِنْہُ السَّلامَ إنَّکَ
اے معبود!میرے سردا ر اور مولا کو بہت بہت درود و سلام پہنچا اور ان کی طرف سے ہم پر سلام وارد فرما بے شک 
جَوادٌ کَرِیمٌ، وَصَلِّ عَلَیْہِ کُلَّما ذُکِرَ اَلسَّلَامُ وَکُلَّما لَمْ یُذْکَرْ یَا رَبَّ الْعالَمِینَ ۔
تو دینے والا ہے بڑا سخی اور ان پر رحمت فرما جب ان کا ذکر ہو اور جب ان کا ذکر نہ ہو اے جہانوں کے پروردگار۔

مولف کہتے ہیں:ہم نے اس زیارت کویوم عاشورہ کے اعمال میں ذکر کیا ہے اور ائمہ کیلئے صلوات جو اس باب کے آخر میں نقل کریں گے ان میں ایک مختصر صلوات امام حسین- کے لیے بھی درج کی جائے گی۔ حرم مبارک میں اس کا پڑھنا بھی ترک نہ کرے۔

﴿۳﴾اس روضہ مقدس کے اعمال میں مظلوم کی ظالم کے خلاف ایک دعا بھی ہے یعنی جو شخص ظالم سے پریشان اور مضطر ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس حرم میں یہ دعا پڑھے جسے، شیخ الطائفہ(رح) نے مصباح المتہجد میں روز جمعہ کے اعمال میں ذکر فرمایا ہے اس دعا کا قبر امام حسین- کے پاس پڑھنا مستحب ہے اور وہ دعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَعْتَزُّ بِدِینِکَ، وَٲکْرُمُ بِھِدایَتِکَ، وَفُلانٌ یُذِلُّنِی بِشَرِّہِ، وَیُھِینُنِی بِٲَذِیَّتِہِ، 
اے معبود! مجھے تیرے دین کے ذریعے عزت ملی اور اس روضہ سے شرف ملا لیکن فلاں نے اپنی بدی سے مجھے خوار کیااپنی اذیت سے مجھے رسوا کیا 
وَیُعِیبُنِی بِوَلائِ ٲَوْلِیَائِکَ، وَیَبْھَتُنِی بِدَعْواہُ وَقَدْ جِئْتُ إلی مَوْضِعِ الدُّعَائِ وَضَمَانِکَ 
تیرے اولیائ کی ولایت کے باعث مجھے معیوب کیا اور ناروا باتوں سے مجھے مبہوت کر دیا ہے اب میں دعا مانگنے اس جگہ آیاہوں جہاں پر قبول کرنے کی 
الْاِجَابَۃَ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَعِدْنِی عَلَیْہِ، السَّاعَۃَ السَّاعَۃَ۔ پھر خود کو 
تو نے ضمانت دی ہے اے معبود! محمد(ص)و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور مجھے اس ظالم پر غلبہ دے ابھی اسی وقت 
قبر شریف پر گرائے اور کہے: مَوْلایَ إمامِی مَظْلُومٌ اسْتَعْدی عَلَی ظَالِمِہِ، النَّصْرَ النَّصْرَ۔
میرا مولا و امام(ع) ہے جس پر ظلم ہوا میں ان پر ظلم کرنے والے کی شکایت کرتا ہوں مدد فرما مدد فرما ۔
کلمہ النصرکو اس وقت تک دہرائے جب تک سانس نہ ٹوٹے۔
﴿۴﴾روضہ امام حسین- کے اعمال میں ایک وہ دعا ہے جسے ابن فہد(رح) نے عدۃ الداعی میں امام جعفر صادق - سے روایت کیا ہے کہ جو شخص خدا وند عالم سے کوئی حاجت رکھتا ہو تو وہ روضہ امام حسین- پر سرہانے کی طرف کھڑے ہو کر یہ کہے:
یَا ٲَبا عَبْدِاﷲِ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ تَشْھَدُ مَقَامِی، وَتَسْمَعُ کَلامِی، وَٲَنَّکَ حَیٌّ عِنْدَ رَبِّکَ
اے ابو عبداللہ میںگواہ ہوں کہ آپ میرے کھڑے ہونے کی جگہ کو دیکھ رہے ہیں اورمیری بات سن رہے ہیں آپ اپنے رب کے 
تُرْزَقُ،فَاسْٲَلْ رَبَّکَ وَرَبِّی فِی قَضَائِ حَوَائِجِی ۔
ہاں زندہ ہیں رزق پاتے ہیں پس اپنے اور میرے رب سے میری حاجات پوری ہونے کی دعا کریں۔
پس اس کی حاجت پوری ہو جائے گی۔
﴿۵﴾ اس حرم محترم کے اعمال میں دو رکعت نماز ہے جو سر اقدس کے پاس پڑھی جاتی ہے پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ رحمن اور دوسری رکعت میںسورہ حمد کے بعد سورہ ملک پڑھے سید ابن طائوس نے روایت کی ہے کہ جو شخص یہ نماز بجا لائے خدائے تعالیٰ اس کیلئے پچیس حج مقبولہ لکھے گا جو اس نے حضرت رسول کے ہمراہ کیے ہوں۔
﴿۶﴾اس حرم مبارک کے اعمال میں استخارہ بھی ہے اور اس کی کیفیت جیسا کہ علامہ مجلسی(رح) نے نقل فرمائی اور اصل روایت قرب الاسناد میں ہے کہ بہ سند صحیح حضرت امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ جو شخص قبر امام حسین- کے سرہانے کھڑے ہو کر اپنے کسی مشکل کام میں سو مرتبہ طلب خیر کرے اور کہے:
وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلاَِ الَہَ اِلَّا اﷲُ وَسُبْحَانَ اﷲِ ۔
اور حمد ہے خدا کیلئے خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں اور خدا پاک و پاکیزہ ہے۔
اس کے بعد خدائے تعالیٰ کی بڑائی اور ثنائ کے ساتھ اس کا ذکر کرے اور سو مرتبہ طلب خیر یعنی اپنی بہتری کی دعا کرے تو خدائے تعالیٰ ضرور وہ امر انجام دے گا جو اس شخص کے لیے مفید و بہتر ہو گا‘ ایک روایت میں آیا ہے کہ خدا سے طلب خیر اس طرح کرے۔
اَسْتَخِیْرُ اﷲَ بِرَحْمَتِہٰ خِیِّرَۃً فِیْ عَافِیَۃٍ ۔
خدا سے بہتری کا طالب ہوں اس کی رحمت سے وہ بہتری جس میں آسائش ہو۔
﴿۷﴾شیخ اجل کامل ابوا القاسم جعفر بن قولویہ قمی(رح) نے امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:جب امام حسین- کی زیارت کیلئے جائے تو خیر اور بھلائی کے سوا کوئی کلام نہ کرے کیونکہ رات دن ملائکہ حفظہ ان فرشتوں کے پاس آتے ہیں جو امام حسین- کے روضہ اقدس پر مقیم ہیں وہ یہاں آ کر ان مقیم فرشتوں سے مصافحہ کرتے ہیں لیکن یہ ان کو شدت گریہ کی وجہ سے جواب نہیں دیتے اوروہ ہر وقت گریہ کرتے رہتے ہیں مگر زوال آفتاب اور طلوع فجر کے وقت خاموش ہوتے ہیں لہذا ملائکہ حفظہ ظہر کا انتظار کرتے ہیں اور طلوع فجر کے ظاہر ہونے تک انتظار کرتے ہیں اور ان دو اوقات میں ان سے کلام کرتے ہیں اور یہ آسمانی معاملات کے متعلق گفتگو کریں لیکن ان دو اوقات کے علاوہ قبر پر مقیم ملائکہ گفتگو نہیں کرتے اور گریہ اور دعا میں مشغول رہتے ہیں ۔ نیز آنجناب ہی سے روایت ہے کہ حق تعالیٰ چار ہزارفرشتے روضہ امام حسین- پر معین کرتا ہے کہ وہ صبح سے ظہر تک بال کھلے غبار آلود ،مصیبت والوں کیطرح گریہ کرتے رہتے ہیں اور ظہر کے وقت دوسرے چار ہزار بھیجے جاتے ہیں جو اگلی صبح تک حضرت پر روتے ہیں اور فرشتوں کے اس طرح بدل کر آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس مضمون کی احادیث بہت زیادہ ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امام حسین- کے حرم پاک میں آپ پر رونا بڑا پسندیدہ فعل ہے بلکہ اسے اس حرم کے اعمال میں شمار کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ محبان اہلبیت(ع) کے لیے رنج و غم کی جگہ اور مرثیہ پڑھنے کا مقام ہے ایک حدیث میں صفوان نے امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملائکہ کا خدا کی بارگاہ میں اس طرح گریہ کرنا دراصل امیر المومنین- اور امام حسین- کے قاتلوں پر لعنت کرنے کے مترادف ہے ‘ اسی طرح جنات کے نوحہ کرنے اورامام حسین- کی ضریح کے اردگرد موجود ملائکہ کے گریہ کرنے اور اس قدر غم زدہ حال میں ہونے کی حالت کو اگر کوئی شخص دیکھ لے تو وہ کھانا پینا اور سونا چھوڑ دے۔ عبد اللہ بن حماد بصری نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادق - نے مجھ سے فرمایا: میں نے سنا ہے کہ بعض اہل کوفہ اور دیگر مقامات کے لوگوں میں مرد و زن کی ایک تعداد ۵۱ شعبان کو قبر امام حسین- پر آکر بعض قرآن خوانی کرتے ہیں‘ بعض امام حسین- کی مصیبتوں کا ذکر کرتے ہیں اور ان پر نوحہ و مرثیہ پڑھتے ہیں۔
کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ میں نے عرض کی کہ میں آپ پر قربان ہو جائوں واقعاً ایسا ہی ہوتا ہے اور خود میں نے بھی ان چیزوں کو دیکھا ہے تب آپ نے فرمایا: حمد ہے ذات کر دگار کے لیے کہ جس نے لوگوں میں ایسے افراد پیدا کیے ہیں جو ہمارے پاس آتے ہیں ہماری مدح کرتے ہیں اور ہم پر نوحہ کرتے ہیں اور ہمارے دشمنوں پر لعن طعن کرتے ہیں ان کے فعل کو برا سمجھتے ہیں اور اس پر انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں اسی حدیث کے آغاز میں فرمایا گیا ہے کہ ایسے افراد بھی ہیں جو امام حسین- کی زیارت کو جاتے ہیں اور ان پر روتے ہیں ان میں سے جو حضرت کی زیارت کو نہیں جاتا وہ بھی ان کی مصیبتوں پر رنجیدہ ہوتا ہے اور جب آپ کو یاد کرتا ہے تومارے غم کے اس کا دل جلتا ہے زیارت کو گیا ہوا شخص جب آپ کے فرزند کی قبر کو دیکھتا ہے جو آپ کی پائنتی میں واقع ہے تو وہ یاد کرتا ہے کہ آپ کا یہ فرزند صحرا میں پڑا ہے لوگوں نے ان کا حق غصب کیا اور چند کافر و مرتد افراد نے باہم مل کر ان کو شہید کر دیا اور انہیں دفن تک نہیں کیا فرات کا پانی ان پر بند کیا جب کہ جنگلی جانور اس سے سیراب ہوتے رہے اس طرح انہوں نے ان کے حق کو پامال کیا اور حضرت رسول کے حق اور وصیت کو ضائع کیا جو آنحضرت نے اپنے اہلبی(ع)ت کیلئے کی تھی ﴿مدعا یہ ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو اہل بیت کے حقوق کو پہنچانتے ہیں اور نہ پہنچاننے والے بھی موجود ہیں﴾۔
نیز ابن قولویہ(رح) نے حارث اعور سے روایت کی ہے کہ حضرت امیر المومنین- نے فرمایا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں حضرت امام حسین- پر کہ جو پشت کوفہ میں شہید ہوں گے قسم بخدا گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ بیابان کے حیوان شام سے صبح تک ان کی قبر کے اردگرد جمع ہو کر ان پر گریہ کر رہے ہیں:
پس جب یہ صورت ہے تو تمہیں ان پر جفا نہ کرنا چاہیے۔
﴿۸﴾سید بن طائوس نے فرمایا: مستحب ہے کہ جب زائر آنجناب کی زیارت سے فارغ ہو کر باہر آنا چاہے تو خود کو ضریح مبارک سے لپٹائے اس پر بوسہ دے اور کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَفْوَۃَ اﷲِ
آپ پر سلام ہو اے میرے مولا آپ پر سلام ہواسے خدا کی حجت آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند یدہ 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَالِصَۃَ اﷲِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَتِیلَ الظَّمائِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا غَرِیبَ 
آپ پر سلام ہو اے خدا کے مقرب خاص آپ پر سلام ہو اے تشنہ لب مقتول آپ پر سلام ہو اے تنہائوں سے 
الْغُرَبائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ سَلامَ مُوَدِّعٍ لاَ سَئِمٍ وَلاَ قَالٍ، فَ إنْ ٲَمْضِ فَلا عَنْ مَلالَۃٍ وَ 
تنہا آپ پر سلام ہواس وداع کرنے والے کا جو نہ تھکا ہے نہ اکتایا ہے پس اگر میں جائوں تو ا س کی وجہ کوئی رنج نہیں اور اگر ٹھہروں 
إنْ ٲُقِمْ فَلا عَنْ سُوئِ ظَنٍّ بِما وَعَدَ اﷲُ الصَّابِرِینَ، لاَ جَعَلَہُ اﷲُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنِّی 
تو مجھے کوئی بدگمانی نہیں اس وعدے پر جو خدا نے صابروں سے کررکھا ہے خدا اس زیارت کو میرے لیے آپ کی آخری 
لِزِیارَتِکَ ، وَرَزَقَنِیَ اﷲُ الْعَوْدَ إلی مَشْھَدِکَ، وَالْمَقامَ بِفِنائِکَ، وَالْقِیامَ فِی حَرَمِکَ، 
زیارت قرار نہ دے اور خدا مجھے نصیب کرے آپکی زیارت گاہ پر دوبارہ آنا آپکے آستان پر حاضر ہونا اور آپکے حرم میں قیام کرنا
وَ إیَّاہُ ٲَسْٲَلُ ٲَنْ یُسْعِدَنِی بِکُمْ، وَیَجْعَلَنِی مَعَکُمْ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ ۔
اور اس سے سوال کرتا ہوںکہ مجھے آپ کے وسیلے سے خوش بخت بنائے اور دنیاو آخرت میں مجھ کو آپ کے ساتھ رکھے ۔