چوتھی زیارت

مستدرک میں مزار قدیم سے نقل کیا گیا ہے کہ ہمارے مولا امام محمد باقر - سے مروی ہے کہ فرمایا میں اپنے والد بزرگوارکیساتھ اپنے دادا امیرالمومنین- کی زیارت قبر کیلئے نجف اشرف گیا وہاں میرے والد قبر کے نزدیک کھڑے ہو کر روئے اور یوں گویا ہوئے :
اَلسَّلَامُ عَلَی ٲَبِی الْاََئِمَّۃِ وَخَلِیلِ النُّبُوَّۃِ وَالْمَخْصُوصِ بِالْاَُخُوَّۃِ، اَلسَّلَامُ عَلَی 
سلام ہو ائمہ(ع) کے پدر بزرگوار پر نبوت کے خلیل اور حضرت رسول(ص) کے برادر خاص پر سلام ہو اسلام 
یَعْسُوبِ الْأِیْمَانِ وَمِیزانِ الْأَعْمالِ وَسَیْفِ ذِی الْجَلالِ ، اَلسَّلَامُ عَلَی صالِحِ 
و ایمان کے سردار اعمال کے معیار و میزان اور صاحب جلال خدا کی تلوار پر سلام ہو سب سے بہترین 
الْمُؤْمِنِینَ وَوارِثِ عِلْمِ النَّبِیِّینَ الْحاکِمِ فِی یَوْمِ الدِّینِ اَلسَّلَامُ عَلَی شَجَرَۃِ التَّقْویٰ 
مومن پر جونبیوں کے علوم کے وارث اور روز جزا میں حکم کرنے والے ہیں سلام ہو ان پر جو شجر تقویٰ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی حُجَّۃِ اﷲِ الْبالِغَۃِ وَ نِعْمَتِہِ السَّابِغَۃِ وَ نِقْمَتِہِ الدَّامِغَۃِ، اَلسَّلَامُ عَلَی 
سلام ہو خدا کی کامل ترین حجت پر جو اس کی نعمت واسعہ اور اس کی طرف سے سزا دینے والے ہیں سلام ہو ان پر جو
الصِّراطِ الْواضِحِ وَالنَّجْمِ اللاَّئِحِ وَالْاِمامِ النَّاصِحِ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔اسکے بعد یہ فرمایا:
خدا کا واضح راستہ چمکتا ہوا ستارہ اور نصیحت کرنے والے امام ہیں ان پر رحمت ہو خدا کی اور برکتیں ہوں 
ٲَنْتَ وَسِیلَتِی إلَی اﷲِ وَذَرِیعَتِی وَلِی حَقُّ مُوالاتِی وَتَٲْمِیلِی، فَکُنْ
آپ خدا کے حضور میرا وسیلہ اور میرا ذریعہ ہیں اور میرے لئے دوستی اور امید واری کا حق ہیں پس خدا عزوجل 
شَفِیعِی إلَی اﷲِ عَزَّوَجَلَّ فِی الْوُقُوفِ عَلَی قَضائِ حاجَتِی وَھِیَ فَکٰاکُ رَقَبَتِی مِنَ 
کے ہاں میرے سفارشی بنئے میری حاجت برآری کے لئے اور وہ میری گردن کی آگ سے 
النَّارِ، وَاصْرِفْنِی فِی مَوْقِفِی ھذَا بِالنُّجْحِ وَبِمَا سَٲَلْتُہُ کُلَّہُ بِرَحْمَتِہِ وَقُدْرَتِہِ ۔ اَللّٰھُمَّ 
خلاصی ہے اس جگہ سے مجھے کامیاب کرا کے لوٹائیے اور وہ سب کچھ دلوایئے جو بواسطہ اسکی رحمت و قدرت کے مانگا ہے اے معبود! 
ارْزُقْنِی عَقْلاً کامِلاً، وَلُبّاً راجِحاً، وَقَلْباً زَکِیّاً، وَعَمَلاً کَثِیراً، وَٲَدَباً بارِعاً، وَاجْعَلْ
مجھے عطا فرما عقل کامل بہترین دماغپاکیزہ قلب کثرت عمل اور بلند تر اخلاق اور یہ سب نعمتیں 
ذلِکَ کُلَّہُ لِی، وَلاَ تَجْعَلْہُ عَلَیَّ، بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
میرے لئے مفیدقرار دے اور ان کو بواسطہ اپنی رحمت کے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔