گناہوں سے بخشش کی دعا

شیخ کلینی(رح) اور دیگر علما نے معتبر سند کیساتھ اہلب(ع)یت سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد اپنے دائیں ہاتھ سے اپنی داڑھی پکڑے ہوئے بائیں ہاتھ کو آسمان کی طرف بلند کر کے تین مرتبہ کہے:
یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ ارْحَمْنِی مِنَ النَّارِ اور پھر تین مرتبہ کہے :أَجِرْنِی من ْ الْعَذابِ الْاَلِیمِ
اے دبدبہ و عزت کے مالک آگ کے مقابل مجھ پر رحم فرما مجھ کو دردناک عذاب سے بچالے 
اسکے بعد دائیں ہاتھ کو داڑھی سے ہٹا کر دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر تین مرتبہ کہے :یَا عَزِیزُیَا کَرِیمُ یَا 
اے غالب اے سخی اے رحم والے
رَحْمٰنُ یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ پھر ہاتھوں کو پلٹا کر یعنی ہتھیلیاں نیچے کی طرف کر کے ہاتھ آسمان کی طرف 
اے بخشنے والے اے مہربان ۔
بلندکر کے تین مرتبہ کہے:ٲَجِرْنِی مِنَ العَذابِ الْاَلِیمِ۔اور پھر یہ کہے :وَصَلَّی اﷲُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ 
مجھ کو دردناک عذاب سے بچالے ۔ خدا حضرت محمد (ص) ان کی آل(ع) پر رحمت کرے 
وَالْمَلائِکَۃُ وَ الرُّوْحُ
اور فرشتوں اور روح پر بھی 
پھر فرمایا کہ جو شخص اس دعا کو مذکورہ طریقے سے پڑھے گا اﷲ تعالیٰ اس کے تمام گناہ بخش د ے گا اور اس سے خوشنود ہوگا، جن و انس کے علاوہ دیگر مخلوقات بھی اسکی موت تک اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے ۔