زیا رت برا ئے امام زاد گا ن

سید اجل علی بن طائوس نے مصباح الزائر میں امام زادگان کیلئے دو زیارتیں نقل فرمائی ہیں کہ انکی زیا رت کرتے وقت یہ زیارت پڑھی جا سکتی ہیں لہذا مناسب ہے کہ انکو یہا ں درج کر دیا جا ئے ۔
پس جب کو ئی امامزادو ں میں سے کسی ایک کی زیا رت کر نا چاہے جیسے حضرت قاسم (ع)بن امام مو سی کا ظم (ع)یا حضرت عبا س(ع) بن امیر المو منین (ع)یاحضرت علی(ع) بن الحسین(ع) المعروف بہ علی اکبر شہید کربلا یا ہر وہ بزرگوار جو ان کی مانند ہیں تو زائر کو ان کی قبر شریف کے نزدیک کھڑے ہو کر اس طرح زیا رت پڑھنی چا ہیے ۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا السَّیِّدُ الزَّکِیُّ الطَّاھِرُ الْوَلِیُّ وَالدَّاعِی الْحَفِیُّ 
آپ پر سلام ہو اے کہ آپ سردار خوش کردار پاکیزہ نگہبان داعی حق اور مہربان ہیں 
ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ قُلْتَ حَقّاً وَنَطَقْتَ حَقّاً وَصِدْقاً وَدَعَوْتَ إلی مَوْلایَ 
میں گواہ ہوں یقینا آپ نے حق کہا حق اور سچ کے ساتھ کلام فرمایا اور آپ نے بلایا میرے
وَمَوْلاکَ عَلانِیَۃً وَسِرّاً فازَ مُتَّبِعُکَ وَنَجیٰ مُصَدِّقُکَ وَخابَ وَخَسِرَ 
اور اپنے مولا کی طرف عیاں و نہاں آپ کا پیرو کامیاب ہوا اور آپ کا ماننے والا نجات پاگیا ناکام اور زیان کار ہے 
مُکَذِّبُکَ وَالْمُتَخَلِّفُ عَنْکَ اشْھَدْ لِی بِہذِھِ الشَّہادَۃِ لِأَکُونَ مِنَ الْفائِزِینَ 
آپکو جھٹلانے والا اور آپ کی مخالفت کرنے والا آپ اس شہادت پر میرے گواہ ہیں تاکہ میں ان میں سے ہو جا ئو ں جو کامیاب ہیں 
بِمَعْرِفَتِکَ وَطاعَتِکَ وَتَصْدِیقِکَ وَاتِّباعِکَ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدِی وَابْنَ
آپ کی معرفت آپ کی فرمانبرداری آپ کی تصدیق اور آپ کی پیروی کے ذریعے اور سلام ہو آپ پر اے میرے سردار اور 
سَیِّدِی ٲَنْتَ بابُ اﷲُ الْمُؤْتیٰ مِنْہُ وَالْمَٲْخُوذُ عَنْہُ ٲَتَیْتُکَ
میرے سرادار کے فرزند آپ خدا کا دروازہ ہیں جس سے داخل ہوا جاتا ہے اور اس سے اخذ کیا جاتا ہے ہیں میں آپ کی زیارت کو 
زائِراً وَحاجاتِی لَکَ مُسْتَوْدِعاً وَہاٲَنَاذا ٲَسْتَوْدِعُکَ دِینِی وَٲَمانَتِی وَخَواتِیمَ عَمَلِی 
آیا ہوں اور اپنی حاجات آپ کے سپرد کر رہا ہوں اور اب میں آپ(ع) کے سپرد کر رہا ہوں اپنا دین اور اپنی امانت اپنا انجام عمل 
وَجَوامِعَ ٲَمَلِی إلی مُنْتَہیٰ ٲَجَلِی وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ۔
اور اپنی تمام آرزوئیں اپنے وقت آخر تک اور سلام ہو آپ(ع) پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی بر کا ت ہوں۔