تیسری دعا

مفضل بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادق - نے مجھ سے فرمایا اگر کر سکتے ہو تو ایسا کرو کہ رات کے وقت گیارہ حرفوں کے ساتھ خود کو خدا کے کی پناہ میں دے دو میں نے عرض کیا وہ کونسے حروف ہیں آپ (ع) نے فر مایا وہ حروف یہ ہیں ۔
ٲَعُوذُ بِعِزَّۃِ اﷲِ وَٲَعُوذُ 
پناہ لیتا ہوں عزت خدا کی، پناہ لیتا 
بِقُدْرَۃِ اﷲِ، وَٲَعُوذُ
ہوں قدرت خدا کی، پناہ لیتا ہوں 
بِجَلالِ اﷲِ، وَٲَعُوذُ
دبدبہ خدا کی، پناہ لیتا ہوں 
بِسُلْطانِ اﷲِ،وَٲَعُوذُ 
اقتدار خداکی، پناہ لیتا ہوں
بِجَمالِ اﷲِ وَٲَعُوذُ
زیبائی خدا کی، پناہ لیتا ہوں 
بِدَفْع اﷲِ وَٲَعُوذُ بِمَنْعِ
دفاع خدا کی پناہ لیتا ہوں حفظ خدا 
اﷲِ،وَٲَعُوذُ بِجَمْعِ
کی، پناہ لیتا ہوں گروہ خدا 
اﷲِ وَٲَعُوذُ بِمُلْکِ اﷲِ 
کی، پناہ لیتا ہوں ملکیت خداکی 
وَٲَعُوذُ بِوَجْہِ اﷲِ
پناہ لیتا ہوں ذات خدا کی 
وَٲَعُوذُ بِرَسُولِ اﷲِ
پناہ لیتا ہوں خدا کے رسول صلی اللہ 
صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ 
علیہ وآلہ وسلم کی ہر چیز 
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَٲ
کے شر سے جو اس نے پیدا کی 
وَذَرَٲَ۔
اور پھلائی ۔
پس جب بھی خدا کی پناہ حاصل کرنا چاہو تو اسی دعا کو پڑھ لیا کرو ۔