آٹھویں دعا

امام محمد باقر - فرماتے ہیں کہ جو شخص طلوع فجر کے وقت دس مرتبہ کہے:
لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ وَحْدَہُ لاَ
نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے وہ یکتا 
شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ
ہے اس کا کوئی شریک نہیں حکومت 
وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِی
اس کی اور حمد اسی کے لئے ہے وہ 
وَیُمِیتُ وَہُوَ حَیٌّ لاَ 
زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے وہ 
یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ 
ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں بھلائی 
وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ 
اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز 
قَدِیرٌ۔
پر قدرت رکھتا ہے۔
بعد میں محمد(ص) وآل (ع)محمد پر دس مرتبہ درود بھیجے پھر پینتیس مرتبہ سبحان اﷲ اور پیتیس مرتبہ لا الہ الا اﷲ اور پینتیس مرتبہ الحمد ﷲ کہے تو اسے اس دن غافلوں کی فہرست میں نہیں لکھا جائے گا اگر رات کو پڑھے تو اس رات اسے غافلوں کی فہرست میں نہیں لکھا جائے گا ۔