آٹھویں دعا

افضل بن یونس کہتے ہیں کہ امام موسی کاظم - نے مجھ سے فرمایا کہ یہ دعا کثرت سے پڑھا کرو
اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْنِی مِنَ 
اے معبود مجھے ان لوگوںمیں نہ رکھ 
الْمُعَارِینَ وَلاَ تُخْرِجْنِی
جن کا ایمان کچا ہے اور مجھے کوتاہی 
مِنَ التَّقْصِیرِ۔
کرنے والوں میں سے شمار نہ کر۔
یعنی اے پروردگار مجھے ان لوگوں میں نہ رکھ جن کا ایمان عاریہ وبے ثبات ہے یا ایسے لوگ کہ جن کو تو نے شتر بے مہار کی طرح چھوڑ دیا ہے کہ جہاں چاہیں چرتے پھریں اور جہاں چاہیں چلے جائیں اور مجھ کو تقصیر سے باہر نہ نکا ل یعنی مجھے ایسا نہ بنا دے کہ خود کو قصور وار نہ سمجھوں بلکہ ایسا بنا کہ ہمیشہ خودکو تیرے حضور کوتاہی کرنے والا اورناقص عمل والا تصور کروں۔