دیگر نماز حاجت

سیدابن طائوس (رح) نے اپنی کتاب ’’المزار ‘‘ میں مسجد کوفہ میں محراب امیر المومنین- کے اعمال میں ایک نماز حاجت کا ذکر فرمایا ہے جو خصوصی طور پر وہیں ادا کی جاتی ہے اور وہ چاررکعت جو کہ دو سلام کے ساتھ بجا لائی جاتی ہے اس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکیس مرتبہ سورہ توحید تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکتیس مرتبہ سورہ توحید اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ تو حید پڑھی جاتی ہے سلام کے بعد تسبیح پڑھے پھر اکیاون مرتبہ سورہ تو حید پڑھے اور پچاس مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ وَاَتُوْبُ اِلِیْہ کہے پھر پچاس مرتبہ سرکار محمد (ص)وآل (ع)محمد(ص) پر صلوات بھیجے اور پچاس مرتبہ کہے:
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ 
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر 
بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ پھر کہے یَا 
جو بلند وبزرگ خدا سے ہے اے 
اﷲُ الْمانِعُ قُدْرَتَہُ خَلْقَہُ
وہ اللہ جس کی قدرت مخلوق کو 
وَالْمالِکُ بِہا سُلْطانَہُ
سنبھالے ہوئے ہے جس کے 
وَالْمُتَسَلِّطُ بِما فِی یَدَیْہِ 
ذریعے وہ اپنے اقتدار کا مالک ہے 
عَلَی کُلِّ مَوْجُودٍ
جسکے ذریعے وہ اپنے زیر قبضہ ہر موجود 
وَغَیْرُکَ یَخِیبُ رَجائُ 
چیز پر قابو رکھتا ہے تیرا غیر اپنے 
راجِیہِ وَراجِیکَ 
امید وار کو مایوس کرتا ہے اور تجھ سے 
مَسْرُورٌ لاَ یَخِیبُ، 
امید رکھنے والا مسرور ہے ناکام نہیں 
ٲَسْٲَلُکَ بِکُلِّ رِضیً 
تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری 
لَکَ وَبِکُلِّ شَیْئٍ 
ہر رضا اور ہر چیز کے ذریعے
ٲَنْتَ فِیہِ وَبِکُلِّ شَیْئٍ 
جس میں تیرا جلوہ ہے جسے تو پسند 
تُحِبُّ ٲَنْ تُذْکَرَ بِہِ 
کرتا ہے کہ اس کے ساتھ تیرا
وَبِکَ یَا اﷲُ فَلَیْسَ 
ذکر ہو اور اے اللہ تیری ذات کے 
یَعْدِلُکَ شَیْئٌ ٲَنْ 
ذریعے کہ کوئی چیز تیر ے برابر نہیں 
تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ 
یہ کہ تو رحمت کرے محمد(ص) اور 
وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَحْفَظَنِی 
آل محمد(ص) پر اور حفاظت فرما میری ،
وَوَلَدِی وَٲَھْلِی وَمالِی 
میری اولاد، خاندان اور مال کی
وَتَحْفَظَنِی بِحِفْظِکَ 
اور مجھے اپنی امان میں رکھ
وَٲَنْ تَقْضِیَ حَاجَتِی 
اور یہ کہ میری یہ اور یہ 
فِی کَذا وَکَذا۔
حاجت پوری فرما۔
کذا کذا کی بجائے اپنی حاجات گنوائے۔