پانچویں دعا

امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ حضرت رسول اکرم نے فرمایا جو شخص یہ چا ہتا ہو کہ وہ نماز تہجد کے لئے جا گ اٹھے تو وہ سوتے وقت یہ دعا پڑ ھے :
اللّٰھُمَّ لاَ تُؤْمِنِّی
اے معبود تو مجھے اپنی تدبیر سے بے 
مَکْرَکَ وَلاَ تُنْسِنِی 
خوف نہ ہونے دے اپنا ذکر 
ذِکْرَکَ وَلاَ تَجْعَلْنِی
فراموش نہ کرا اور مجھے غافلوں میں 
مِنَ الْغافِلِینَ، ٲَقُومُ
سے قرار نہ دے کہ میں فلاں فلاں 
ساعَۃَ کَذا وَکَذا۔
وقت جاگ اٹھوں ۔
جب یہ پڑھ کر سوئے گا تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو مقرر فرماے گا جو اس کے مطلوبہ وقت پر بیدار کرے گا ۔