پہلی دعا

امام جعفر صادق - سے روایت ہے کہ جو شخص سوتے وقت یہ دعا تین مرتبہ پڑھے :
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَلا 
حمد ہے خداکے لئے جو بلند ہوا تو 
فَقَہَرَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی 
غالب رہا حمد ہے خدا کے لئے جو 
بَطَنَ فَخَبَر وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ 
پوشیدہ ہے تو باخبر ہے حمد ہے خدا 
الَّذِی مَلَکَ فَقَدَرَ
کے لئے جو مالک ہے تو قدرت 
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی
رکھتا ہے اور حمد ہے خدا کے لئے جو 
یُحْیِی الْمَوْتی وَیُمِیتُ
مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں کو 
الْاََحْیائَ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ 
موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر 
شَیْئٍ قَدِیر۔
قدرت رکھتا ہے۔
تو وہ گناہوں سے اس طرح باہر آجاے گا جیسے ابھی شکم مادر سے پیدا ہوا ہو ۔ صدوق (رح) اور شیخ (رح)نے یہ روایت نقل فرمائی ہے عدۃالداعی میں امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ یہ مختصرترین دعا ہے جو حمد الہی میں کافی ہو جاتی ہے لیکن اس روایت میں دوسری حمد تیسری حمد کے بعد ہے ۔