پہلی دعا

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر سے باہر جانے کا اردہ کرے تو تین مرتبہ کہے:
اﷲُ ٲَکْبَرُ۔
اللہ بزرگ تر ہے۔
تین مرتبہ کہے :
بِاﷲِ ٲَخْرُجُ وَبِاﷲِ 
خدا کے ساتھ با ہر نکلتا ہوں خدا کے 
ٲَدْخُلُ وَعَلَی 
ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسہ 
اﷲِ ٲَتَوَکَّلُ۔
رکھتا ہوں ۔
پھر یہ کہے:
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِی وَجْہِی
اے معبود میرے اس کام میں 
ہذَابِخَیْرٍ وَاخْتِمْ لِی 
بھلائی کی راہ کھول دے اور اس کا 
بِخَیْرٍ وَقِنِی شَرَّ کُلِّ
انجام بہتر کر دے اور مجھے ہر حرکت 
دَابَّۃٍ ٲَنْتَ آخِدٌ
کرنے والے کی شر سے بچا جس کی 
بِنَاصِیَتِہا إنَّ رَبِّی
مہار تیرے ہاتھ میں ہے بے شک 
عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ۔
میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔
پس وہ شخص اس وقت تک خدا کی بہتر ضمانت میں رہے گا جب تک کہ وہاں واپس نہ پہنچ جائے کہ جہاں سے روانہ ہوا تھا ۔