چوتھی دعا

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ حاجتوں میں یہ دعا پڑھے :
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ ثِقَتِی فِی 
اے معبود تو ہر مصیبت میں میرا 
کُلِّ کُرْبَۃٍ وَٲَنْتَ
سہارا ہے ہر سختی میں تو ہی میری 
رَجائِی فِی کُلِّ شِدَّۃٍ 
امیدکی جگہ ہے ہر تنگی جو مجھ پر آتی 
وَٲَنْتَ لِی فِی کُلِّ
ہے اس میں تو ہی میرا آسرا ہے
ٲَمْرٍ نَزَلَ بِی ثِقَۃٌ وَعُدَّۃٌ 
اور پونجی ہے کتنی ہی مشکلیںہیں 
کَمْ مِنْ کَرْبٍ یَضْعُفُ 
جن سے میرا دل کمزور ہوجاتا ہے 
عَنْہُ الْفُؤادُ وَتَقِلُّ 
تدبیریں ناکام ہو جاتی ہیں اور
فِیہِ الْحِیلَۃُ وَیَخْذُلُ 
اپنے بیگانے سا تھ چھوڑ جاتے ہیں 
عَنْہُ الْقَرِیبُ وَالْبَعِیدُ 
دشمن طعنے دیتے ہیں
وَیَشْمَتُ بِہِ الْعَدُوُّ
اور ہرکام پڑا رہ جاتا ہے
وَتُعْیِینِی فِیہِ الْاَُمُورُ
جب تیر ے حضور آ تا ہوں تجھ سے 
ٲَنْزَلْتُہُ بِکَ وَشَکَوْتُہُ 
عرض کرتا ہوں تیرے سوا 
إلَیْکَ راغِباً فِیہِ
دوسروں سے منہ موڑ لیتا ہوں
عَمَّنْ سِوَاکَ فَفَرَّجْتَہُ
پس تو مشکل حل کرتا ہے سختی
وَکَشَفْتَہُ وَکَفَیْتَنِیہِ 
دور کرتا ہے اور میری سر پر ستی کرتا 
فَٲَنْتَ وَلِیُّ کُلِّ نِعْمَۃٍ 
ہے اور تو ہی ہر نعمت کا مالک ہے ہر 
وَصاحِبُ کُلِّ حاجَۃٍ 
حاجت میں مدد گار ہے 
وَمُنْتَہَیٰ کُلِّ رَغْبَۃٍ
اور ہر خوہش پوری کرنے وا لا ہے 
فَلَکَ الْحَمْدُ کَثِیراً
پس تیرے لئے حمد ہے بہت بہت
وَلَکَ الْمَنُّ فاضِلاً۔
اور تو ہی احسان میں بڑھا ہوا ہے۔ 
مؤ لف کہتے ہیں یہ وہی دعا ہے جو حضرت رسول خدا نے بدر اور خندق کی جنگو ں کے مو قعہ پر پڑ ھی تھی اور سید الشھدا(ع)ئ نے عا شورا کے دن پڑھی تھی علا وہ ازیں دو اور دعا ئیں بھی ہیں جو آپ نے یوم عاشور کو پڑھیں ان میں سے ایک وہ ہے جو آپ نے امام زین العابدین- کو تعلیم فرمائی جب کہ آپ (ع) کے بدن سے خون بہہ رہا تھا پس آپ(ع) نے امام سجا د - کو سینہ سے لگا یا اور یہ دعا تعلیم فرمائی جو اہم حاجتوں اور سخت مصیبتوں اور غم اندیشوں کو دور کر نے کے لئے ہے ۔
بِحَقِّ یسَ وَالْقُرْآنِ
واسطہ دیتا ہو ں یٰسین اور قرآن حکیم 
الْحَکِیمِ وَبِحَقِّ طہ
کا اور واسطہ دیتا ہوں طہٰ 
وَالْقُرْآنِ الْعَظِیمِ
و القرآن عظیم کا 
یَا مَنْ یَقْدِرُ عَلَی
اے وہ جو سوال کرنے والوں کی 
حَوائِجِ السَّائِلِینَ یَا
حاجتوں پر قادر ہے 
مَنْ یَعْلَمُ ما فِی الضَّمِیرِ 
اے وہ کہ دلوں کی باتیں جانتاہے 
یَا مُنَفِّساً عَنِ الْمَکْرُوبِینَ
اور دکھیا روں کے دکھ دور کرتا ہے 
یَا مُفَرِّجاً عَنِ الْمَغْمُوْمِْینَ
اورغم زدوں کے غم مٹاتا ہے
یَا مُفَرِّجاً راحِمَ الشَّیخِ 
اے بوڑ ہوںپر رحم کرنے والے 
الْکَبِیرِ یَا رازِقَ الطِّفْلِ 
(ع)اے چھوٹے بچوں کوروزی دینے 
یا من لا یحتاج الیٰ 
والے اے وہ جسے شرح بیان کی 
تفسیر صلی علیٰ
ضرورت نہیں رحمت فرما سر کار 
محمد و اٰل محمد 
محمد و آل(ع) محمد(ص) پر 
وفعل بی کذا کذا۔
اور میری یہ حاجات پوری فرما۔
کذ اکذا کی جگہ اپنی حاجات گنا ئے ۔